Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد عرفان اللہ2016 سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا دہشتگردی کا نیٹورک چلاتا تھا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 09:46pm

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہویئ بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد عرفان اللہ عرف عدنان ولد سید اللہ کی کمینگاہ کو گھیرے میں لیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد عرفان اللہ مارا گیا، دہشتگرد سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے ہے، وہ 2016 سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا دہشتگردی کا نیٹورک چلاتا تھا۔

ISPR

security forces

security forces operation