Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہار کے بعد قومی کھلاڑیوں کی گدوں پر پریکٹس، ویڈیو وائرل

گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاکر کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی جارہی ہے جس پر خاصی تنقید بھی ہو رہی ہے
شائع 03 جولائ 2024 08:26pm
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر ویڈیو اسکرین شاٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی گدے پر پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا غم ابھی تک تازہ تھا کہ اب شاہینوں کی غیر معیاری گراؤنڈ میں بستر کے گدوں پر گر کر کیچ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کرادی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ میں گدے بچھا کر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگاکر کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی جارہی ہے جس پر خاصی تنقید بھی ہو رہی ہے۔

مذکوری پریکٹس سیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر ریڈ بال کرکٹرز کوچ مسرور کی نگرانی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔

پریکٹس سیشن میں امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل سمیت 11 کرکٹرز شامل ہیں، کیمپ میں فیلڈنگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جبکہ سلپ میں کیچنگ اور اونچے کیچز کی پریکٹس بھی کروائی جا رہی ہے۔

practice

Pakistani Cricketer

VIDEO GOES VIRAL

Bed Matress