Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکیں، بیل آؤٹ پیکیج 6 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگا، علی پرویز ملک

کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جا چکے ہیں، وزیر مملکت
شائع 03 جولائ 2024 08:00pm

وزیر مملکت برائے خزانہ اور توانائی علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج 6 ارب ڈالر سے زائد کا ہوگا۔

علی پرویز ملک نے غیر ملکی خبرایجنسی ”روئٹرز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے تین چار ہفتوں میں آئی ایم ایف بیل آؤٹ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری روک کر قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر نجکاری

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بیل آؤٹ پیکج 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا ہوگا، اس سلسلے میں بنیادی حیثیت آئی ایم ایف کی توثیق کی ہے۔

کنگال ملک کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد بڑے گھر دینے کا فیصلہ

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اب کوئی بڑے مسئلے باقی نہیں رہے، بجٹ سمیت تمام بڑے اقدامات پیشگی کیے جا چکے ہیں، بلاشبہ بجٹ اصلاحات معیشت پر بوجھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام استحکام سے متعلق ہے۔

IMF

ali pervaiz malik