Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ٹیسلا میں مسئلہ، ایلون مسک نے چینی بچی کی فریاد سن لی

سوشل میڈیا صارفین نے چینی بچی کو خوش قسمت قرار دیا
شائع 03 جولائ 2024 07:38pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے چین سے تعلق رکھنے والی بچی کی پریشانی سن کر اسے جواب دے دیا۔

چینی بچی کی جانب سے ایلون مسک کو ٹیسلا کار میں موجود اسکرین کی خرابی کی شکایت کی گئی جس پر ان کا جواب سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر (DriveGreenLiveGreen) نامی اکاؤنٹ سے مولی نامی چینی بچی کی ویڈیو شئیر کی گئی جو اتنی وائرل ہوئی کہ ایلون مسک تک پہنچ گئی۔

مولی نے ویڈیو میں کہا ہیلو مسٹر مسک میں چین سے مولی ہوں۔ مجھے آپ کی گاڑی ٹیسلا سے متعلق ایک سوال پوچھنا ہے۔ جب میں اسکرین پر لکیر بناتی ہوں، تو وہ کبھی کبھار غائب ہوجاتی ہیں. کیا آپ نے بھی یہ مسئلہ دیکھا ہے؟ کیا آپ اسے ٹھیک کر سکتے ہیں؟ آپ کا شکریہ۔

جس پر ایلون مسک نے مولی کو جواب دیا (Sure) بالکل۔ ایلون مسک کی جانب سے چھوٹی بچی کو جواب دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے اور بچی کو خوس قسمت قرار دیا۔

Elon Musk

Tesla

moli girl from china