پشاور : نیب کا بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس غیرمنجمند کردیے
پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکاؤنٹس غیرمنجمند کردیے۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بی آر ٹی نجی کمپنی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کی جانب سے اکاؤنئٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ٹانک: نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، اہلکار زخمی
اس سے قبل دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ اکاؤنٹس منجمند ہونے سے بی آر ٹی کے آپریشنز متاثر ہورہے ہیں۔ جب کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو کمپنی کے اکاؤنٹس بحال کئے گئے تو اس سے نیب کی تحقیقات پر اثر پڑے گا۔
خیبر پختونخوا
Peshawar High Court
BRT Peshawar
transport fare
مقبول ترین
Comments are closed on this story.