Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام

دہشتگردوں سے اسلحہ ، ایمونیشن وبارودی موا، راکٹ لانچر گولے، ہینڈگرنیڈ، د و آئی ای ڈیز برآمد
شائع 03 جولائ 2024 07:28pm

سی ٹی ڈی پشاور نے ضلع اوکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

انسداد دہشت گردی ضلع کرم نے خفیہ اطلاع پرپہاڑباغڑزیڑکمر اورکزئی میں تخریب کاری کی جانے والی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔

کارروائی سی ٹی ڈی نے سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس کی ہمراہ کی کارروائی کے دوران 6 راکٹ لانچر، 6 آر پی جی بوسٹر، 9 ہینڈ گرنیڈ، بارود، سیفٹی فیوز، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور گھی کی ٹین میں بنائی گئی آئی ای ڈی بھی برآمد کر لی گئیں ۔

سی ٹی ڈی کرم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق نامعلوم دہشتگرد محرم الحرام میں بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔