Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

اسلام آباد پولیس کے اہلکار آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم
شائع 03 جولائ 2024 07:16pm

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ سامنے آگیا۔ اہلکاروں نے لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔

نائنتھ ایوینو پر اسلام آبادپولیس کے اہکار دست گریباں ہو گئے، وائرل فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کوگتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار اور دیگر ساتھی لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرتے بھی دیکھائی دیے رہے ہیں ۔ جبکہ دست و گریباں اہلکار لاتوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دیدیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں کہ محکمےکی بدنامی کاباعث بننے والوں کیلئےکوئی جگہ نہیں ہے ، انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کےکارروائی ہوگی۔