Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالی ووڈ اداکار کی گھریلو زندگی پر جعلی خبریں پھیلا کر کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے

اداکار سدھارتھ ملہوترا نے خود ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کردی
شائع 03 جولائ 2024 07:04pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی مشہور سپر اسٹار جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے مداح سے ان کے ایک فین پیج نے دھوکے بازی کر کے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

امریکا میں مقیم مینو واسودیوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر @desi_girl334 نامی اکاؤنٹ سے الزام لگایا گیا کہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ایک فین پیج کو چلانے والی دو لڑکیوں علیزہ اور حسنہ پروین نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے صارف نے اس فراڈ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک فین پیچ کی ایڈمنز علیزا اور حسنہ نے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

صارف نے لکھا کہ پیارے سدھارتھ اور ان کے تمام فینز پیج کے ایڈمینز آپ سب کو حسینہ پروین اور علیزا کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے، ان دونوں نے 2023 میں اکتوبر اور دسمبر کے درمیان مجھ سے لاکھوں روپے لوٹے۔

متاثرہ صارف نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ فیک پیج کی ایڈمن علیزا نے مجھے کیارا اور سدھارتھ سے متعلق گمراہ کن کہانیاں سنائیں جیسا کہ کیارا کی وجہ سے سڈ کی جان کو خطرہ تھا، کیارا نے سدھارتھ کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی اور اس سے شادی کرنے پر مجبور کیا، اس کے علاوہ کیارا نے سدھ پر کالا جادو کیا۔

صارف نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ سڈ کو موت یا اذیت سے بچانے کے لیے اخراجات کیے گئے، اس سب کی وجہ سے مجھے 50 لاکھ (پاکستانی کروڑوں روپے) کا نقصان ہوا، جب میں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھ سے بار بار جھوٹ بولا گیا۔

وہیں اب اداکار سدھارتھ ملہوترا نے خود ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی۔

سدھارتھ ملہوترا نے لکھا، “یہ بات میرے علم میں لائی گئی ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کچھ جعلی سرگرمیاں چل رہی ہیں، جن میں مبینہ طور پر مجھ سے، میرے خاندان اور میرے مداح ہونے کا دعویٰ کرنے والے یا ان سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کر کے پیسے لوٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، میں اس پوسٹ کو پڑھنے والے ہر شخص کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں اور نہ ہی میرا خاندان اس چیز کی حمایت کرتا ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے دوران احتیاط برتیں۔ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔“

پوسٹ کی آخر میں بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ میرے پرستار ہمیشہ سے میری سب سے بڑی طاقت رہے ہیں اور آپ کا اعتماد اور حفاظت میری اولین ترجیحات ہیں۔

Sidharth Malhotra

fan alleging scam

accused fanpage admins