Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیلیٹی اسٹور کے افسران آٹا چوری میں ملوث، 4 نوکری سے فارغ، 32 دیگر کو بھی سزائیں ملیں گی

افسران میں ایکس ریجنل منیجر، ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، ایکس ویئر ھاوس انچارج آٹا بھی شامل
شائع 03 جولائ 2024 06:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز کے افسران کے کرپشن اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹور ملازمین لاکھوں روپے مالیت آٹے کے تھیلوں کی چوری میں ملوث نکلے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز راولپنڈی ریجن سے 4 افسران کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔ جس کے بعد 32 دیگر ملوث ملازمین بھی پکڑے گئے ہیں۔

کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی سروسز رولز کے مطابق سزائیں ہوں گی، عملہ آٹے کی چوری، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھا۔

آٹے کے نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مریم نواز

کارپوریشن نے کیس ایجنسیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں افسران کے خلاف کیس دائر کرنے اور سخت کارروائی کا ارادہ کیا ہے۔

بد عنوانی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افسران میں ایکس ریجنل منیجر، ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، ایکس ویئر ھاوس انچارج آٹا بھی شامل تھے۔

economic crisis

utility stores

bisp