Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

آواران : ندی میں نہاتے ہوئے 5 بچے جاں بحق ہو گئے

تمام پانچ بچوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق بچوں میں تین سگی بہنیں اور دو بہن بھائیوں ہیں
شائع 03 جولائ 2024 06:25pm

بلوچستان کے ضلع آواران ڈسٹرکٹ کے علاقہ جھاؤ میں شانک ندی کے پانی میں نہاتے ہوئے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جن کی عمریں 8 سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔

ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام پانچ بچوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔ جن میں تین سگی بہنیں اور دو بہن بھائی شامل ہیں۔

جاں بحق بچوں کی شناخت حور جان بنت با ہوت، رحمت اللہ ولد با ہوت، سلمان ولد پھلان، عصمت بنت پھلان، حسنہ بنت پھلان شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتائی کہ کُل 12 بچے پانی میں نہانے گئے تھے۔ جن میں سے پانچ بچے نہاتے ہوئے جہاں بحق ہوگئے ۔ ان میں ایک بچہ اور تین بچیاں شامل ہیں۔

drowning river