Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

برطانیہ پر اگلے 5 سال کس کا راج ہوگا؟ فیصلہ کل ہوگا، اس بار کتنے پاکستانی میدان میں ہیں؟

پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح11 بجے ہوگا
شائع 03 جولائ 2024 06:04pm
تصویر گوگل
تصویر گوگل

برطانیہ میں 4 جولائی کو جنرل الیکشنز ہونے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں وہاں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز کل سے ہوگا۔

برطانوی الیکشن میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے برٹش پاکستانیوں سمیت سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی شامل میں۔

کسی بھی جماعت کوہاؤس آف کامنز میں اکثریت حاصل کرنے کے لیےکم از کم 50 فیصد یعنی 326 نشستیں جیتنا لازم ہے۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی برطانوی الیکشن میں برٹس پاکستانی امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہوں گے۔ پچھلے الیکشن میں 15 برٹش پاکستانی پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مانچسٹر کے علاقے Urmston اور سٹریٹفورڈ کے علاقے سے ورکرز پارٹی کی پاکستانی نژاد امیدوارخلیلہ چوہدری پہلی بار الیکشن لڑرہی ہیں۔خلیلہ چوہدری غزہ کی حمایت میں واضع موقف کے ساتھ مانچسٹر میں مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر منتجب ہونے کے بعد وہ اپنی کمیونٹی کی آواز بنیں گی۔ خلیلہ چوہدری کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کی وکٹ وہ ہی گرائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمپین کے دوران اچھے لوگ ملتے رہے اور کارواں بنتا گیا۔

برطانوی الیکشن میں حصہ لینے والی پاکستانی نژاد امیدوارخلیلہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور کنزرویٹیو پارٹی نیشنل ہیلتھ سروس کو پرائیویٹائیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن منتخب ہونے کے بعد میں ایسا نہیں ہونے دوں گی۔

پولنگ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح11 بجے ہوگا، 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ ہوں گے۔

General Election

british election