Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

کراچی: منشیات برآمدگی کیس، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو عمر قید

جب ایک سے زائد پولیس اہلکار کسی جرائم میں ملوث ہوں تو وہ ایک منظم گروہ بن جاتا ہے، عدالت
شائع 03 جولائ 2024 05:00pm

کراچی سٹی کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملوث اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر اہلکار ہی اس طرح کے جرائم میں ملوث ہوں تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

دوران سماعت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کوعمر قید کی سزا سنادی عدالت نے ملزمان پرایک ، ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب ایک سے زائد پولیس اہلکار کسی جرائم میں ملوث ہوں تو وہ ایک منظم گروہ بن جاتا ہے اگر اہلکار ہی طرح کے جرائم میں ملوث ہوں تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ چرس کی ٹرانسپورٹیشن میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ملکیت کا دعوا کسی نے نہیں کیا۔

ملزمان کو یکم اپریل 2023 کو موچکو کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا ملزمان حب کے راستے چرس کراچی اسمگل کررہے تھے، اور جس گاڑی میں سوار تھے اسکی تلاشی کے دوران 18 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی تھی ۔

karachi

drugs

Karachi Police