Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 11:26pm
Pakistan Petroleum Dealers Association has announced to close petrol pumps from today

ایک طرف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے تو دوسری جانب پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزاورحکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر سے ناکام ہو گئے ہیں، پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں، حکومت سےبارہامطالبہ کیاکہ ٹیکس واپس لیں لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہاکہ ہم ہڑتال مجبوری میں کررہے ہیں،حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، ہم نے ہرممکن کوشش کی مطالبات نہیں مانے جارہے ہڑتال کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں تھیں، لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا سکا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ جولائی کو ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی جاری رہے گی، موجودہ صورت حال میں سپلائی بند کرنے کا سوچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

Petroleum Dealers Association

Oil tankers Association