Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان کے ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن ایک ہفتے سے لاپتا، والد نے مقدمہ درج کرادیا

پولیس میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے تاکہ میری پریشانی کم ہوسکے، والد
شائع 03 جولائ 2024 04:45pm

ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، لاہور میں محمد حماس کے والد نے تھانہ نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

حماس کے والد محمد ظریف نے مؤقف اپنایا کہ حماس کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ اسے کسی نامعلوم شخص کی کال آئی تھی، کال سننے کے بعد وہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو پر گیا جہاں اس کو چند لوگ سفید گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

خود کو کنوارا ظاہر کرکے شادی کرنے والا پھنس گیا

مغوی کے والد نے کہا ہے کہ پولیس میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات کرے تاکہ میری پریشانی کم ہوسکے۔

واضح رہے کہ محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے رہائشی ہیں، انہوں نے جونئیر اور سینئر کیٹیگری میں ملکی سطح پر متعدد ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کرادی

دو نومبر 2023 کو پاکستان کے محمد حماس نے کامبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ فائنل میں ہم وطن سلمان خان کو 2-0 سے ہرا کر 48 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Mohammed Hamas