Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا آج بھی پنجاب اسمبلی کے گیٹ پرعلامتی اجلاس

عوامی اسمبلی جاری رہے گی، لائحہ عمل کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے، ملک احمد خان بھچر
شائع 03 جولائ 2024 04:34pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

سنی اتحاد کونسل نے اپنے ارکان کی معطلی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر آج بھی علامتی احتجاجی اجلاس منعقد کیا۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ عوامی اسمبلی جاری رہے گی، لائحہ عمل کااعلان ایک دو روز میں کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے معطل کئے گئے 11 ارکان کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر علامتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے رکن اعجاز شفیع نے کی۔

پاکستان تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

ارکان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ، انھوں نے حکومتی رویے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس میں فارم پینتالیس کے مطابق جیتنے والے اراکین کی حلف برداری بھی ہوئی۔

پی ٹی آئی کی سینئیر قیادت کا فواد چوہدری سے رابطہ، موجودہ قیادت پرتنقید نہ کرنے کی درخواست

علامتی اجلاس کے بعد شرکا سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو بند کیا گیا۔ جو وزیر اعلیٰ ایوان میں سو ارکان کا سامنا نہیں کر سکیں، بارہ کروڑ عوام کا سامنا کیسے کریں گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ معطل کئے گئے اراکین کی رکنیت بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

CM Punjab Maryam Nawaz