سپینٹک پر لاپتا ہونے والے دوسرے کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی
وادی نگر میں واقع سات ہزار ستائیس میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کر کے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی ہے، جسے نکال کر کیمپ ون پہنچا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نگر عطا الرحمٰن کاکڑ کے مطابق، چار رکنی جاپانی کوہ پیماؤں کی ٹیم گولڈن پیک کی چوٹی سر کرنے دس جون کو گئی تھی۔
7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپینٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے مذکورہ دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش 15 جون کو ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری رہی۔
یوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔ لیکن پھر لاپتا ہوگئے۔
واضح رہے کہ دنیا میں 8ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والے 14 پہاڑوں میں سے 5 پاکستان میں واقع ہیں، جن میں دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو بھی شامل ہے، جب کہ سپینٹک کو گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے قابل رسائی اور سیدھی چوٹی’ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.