Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اداکار وانی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے
شائع 03 جولائ 2024 03:40pm

بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی ہندی فلموں میں واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ انتظار آخر کار ختم ہو گیا ہے ، کیونکہ اداکاراب وانی کپور کے ساتھ اپنی متوقع واپسی کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار وانی کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک نئی فلم میں شاندار واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں، جس کی پروڈکشن شروع ہونے والی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع ہوگی جس کی پری پروڈکشن کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں مخصوص تفصیلات کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے ، کیونکہ پروڈیوسر اپنی بڑی کاسٹنگ کے بارے میں رازداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

سلمان خان نے عین وقت پر شادی سے انکار کیوں کیا ؟

واضح رہے کہ فواد چوہدری کی بالی ووڈ میں واپسی اس وقت ہوئی ہے، جب ممبئی ہائی کورٹ نے بھارتی شہریوں، کمپنیوں اور پاکستانی فنکاروں بشمول اداکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، نغمہ نگاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ تعاون پر مکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ درخواست ثقافتی ہم آہنگی، اتحاد اور امن کو فروغ دینے کی سمت میں ایک پسپائی ہے۔

فواد کو بالی وُڈ میں آخری بار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں دیکھا گیا تھا۔

فی الحال فواد خان ایک ویب سیریز ’برزخ‘ کے ساتھ اسکرینوں پر واپسی کے لیے تیار ہیں، جس میں وہ معاون اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ یہ ویب سیریز 19 جولائی کو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle