Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوائی فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت، ملزم تھانے میں پیش ہوگیا

لاہور کی تھانہ مناواں پولیس نے تفتیش کا رخ بدل گیا، ملزمان کو پروٹوکول دیا جارہا ہے، ذرائع
شائع 03 جولائ 2024 03:30pm

لاہور میں مہندی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم تھانہ مناواں میں پیش ہوگیا۔ صابر فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مناواں پولیس نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے تفتیش کا رخ تبدیل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر 16 سالہ عائشہ جاں بحق ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ مناواں کی پولیس ملزمان کو پروٹوکول دے رہی ہے۔

رضوان گارڈن میں مہندی کی تقریب کے دوران دولھا اور اس کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

گولی عائشہ نور کے سینے میں لگی تھی۔ اُسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

عائشہ کے جاں بحق ہونے پر دولھا اور اس کے ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ دولھا کے والد اور والدہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تھی۔

firing

THANA MANAWAN

GIRL KILLED

THE CULPRIT SURRENDERS