Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں
شائع 03 جولائ 2024 03:29pm

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2 ہزار 850 روپے اور 2 ہزار 443.41 روپے پر مستحکم ہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 324 ڈالر سے بڑ ھ کر 2 ہزار 345 ڈالر ہو گئی ہے۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP