Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر صورت اس میں شرکت کریں، عمر ایوب
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:47pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، یہ جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہوگا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں :

سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا آج بھی پنجاب اسمبلی کے گیٹ پرعلامتی اجلاس

تحریک انصاف نے 6 ممبران پر مشتمل او آئی سی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی

Omar ayub

اسلام آباد

Omar Ayub Khan

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)