Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

آصف زرداری پر قتل کا الزام: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب

شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے عدالت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا
شائع 03 جولائ 2024 03:15pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری پر قتل کے الزام پر درج مقدمے میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

شیخ رشید کے خلاف صدر آصف علی زرداری پر قتل کے الزام پر درج مقدمہ پر کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔

شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ کیس کریمنل نہیں بنتا۔

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کا کیس: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسی کے ساتھ شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے بریت کی درخواست پر وکیل سے دوبارہ دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر شیخ رشید کے وکیل سردار مصروف نے دلائل دیے تھے۔

کیس کا پس منظر

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجا عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔

آصف زرداری پر قتل کی سازش الزام، پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا اعلان

شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا، جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Asif Zardari

district and session court

allegations

asif zardari allegation