Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امبانیز کا بیٹے کی ہونے والی شادی سے پہلےاجتماعی شادی کا اہتمام

50 غریب جوڑوں کی شادی کرادی, تمام جوڑوں کو شادی کے تحفے بھی ملے
شائع 03 جولائ 2024 03:17pm

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نےبیٹے کی ہونے والی شادی سے پہلے منگل کو 52 سے زیادہ غریب جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اجتماعی شادی کی تقریب ریلائنس کارپوریٹ پارک میں ہوئی، جس میں جوڑوں کے خاندانوں سمیت تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی، اس تقریب میں نیتا، مکیش امبانی، آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کے ساتھ ساتھ ایشا امبانی اور آنند پیرامل نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق امبانی فیملی کی جانب سے تمام جوڑے کو شادی کے تحفے بھی ملے۔ ہر جوڑے کو سونے کے زیورات پیش کیے گئے، جن میں منگل سوتر، شادی کی انگوٹھی اور ناک کی نتھ شامل تھی۔ اور چاندی کے زیورات بھی ملے، جیسے پیر کی انگوٹھیاں اور پازیب۔ اس کے علاوہ ہر دلہن کو اس کے استری دھن کے طور پر 1 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑوں کو ایک سال کے کافی سودا سلف اور گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا، جس میں 36 ضروری اشیا کے ساتھ گیس کا چولہا، مکسر، پنکھا، گدے اور تکیے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک عظیم الشان عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کو وارلی قبیلے کے روایتی ترپا رقص کا مشاہدہ کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا، جس نے شام کو ایک بھرپور ثقافتی تجربہ فراہم کیا۔

امبانی خاندان کی روایت ہے کہ وہ خاندان کے ہر بڑے موقع کی شروعات مستحق لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرکے کرتے ہیں، اس طرح کمیونٹی کے ساتھ ان کی وابستگی کو تقویت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ سے شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گے۔ تین روزہ شادی کی تقریبات ممبئی میں بارہ جولائی سے شروع ہوں گی۔

india

Mukesh Ambani

lifestyle