Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آغا علی ایک بارپھر تنازعات کی زد میں

آج کی عورت کو محبت نہیں، تحفظ اور لگژریز چاہیے
شائع 03 جولائ 2024 02:14pm

اداکارہ و گلوکارہ آغا علی ایک اور تنازعے میں پھنس گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے آج کی خواتین کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جو محبت پرعیش و عشرت اور سیکیورٹی کو ترجیح دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک کامیڈی شو میں آغا علی نے ’لوور بوائے‘ سے ’صابر(صبر کرنے والا لڑکا) بننے تک کے اپنے سفر پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، دولہا کون؟

آغاعلی نے اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ وہ ’پورے دل سے ایک رشتے میں سرمایہ کاری‘ کر رہے ہیں، کہا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ ’صبر کرنا‘ سیکھا ہے۔

انہوں نے کچھ ’حقائق‘ کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ،یہ ایک حقیقت ہے کہ، آج کی لڑکی، جو تھوڑی سی بھی سمجھدار ہے،وہ چاہتی ہے تحفظ، لگژریز اور ایک خاص سطح کا عیش و آرام اسے محبت کی ضرورت نہیں ہے۔ اور وہ ایک ایسا مرد چاہتی ہے، جو اسے ہر ممکن طریقے سے تحفظ کا احساس دے اور اس کی تمام خواہشات کو پورا کرے ، جو اس کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسی لیے میں ہر لڑکے سے کہتا ہوں کہ وہ پہلے اپنی زندگی کو بنانے پر توجہ دیں۔ کیونکہ اگر آپ اچھی طرح سے سیٹ ہے، اچھی کمائی کر رہا ہے اور معاشرے میں اس کی عزت ہے تو آپ کو کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ہر مرد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس پیکیج کے قابل ہو اور پھر محبت کے بارے میں سوچے، کیونکہ آپ کو اپنے ساتھی کو اپنا دل دینے سے پہلے اس کے بل ادا کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔

آغا علی نے مئی 2020 میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی تھی۔ ان کی علیحدگی کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال سے گردش کر رہی ہیں ، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس معاملے پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity