Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاڑی، محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے بندریا ہلاک

سوشل میڈیا پر مداری کی فریاد وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، 2 ملزم گرفتار
شائع 03 جولائ 2024 01:53pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

وہاڑی میں محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مداری کی بندریا کو مبینہ طور پر تشدد کرکے مار ڈالا۔

یہ بندریا مداری کے لیے روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھی۔ اپنا روزگار ختم ہو جانے پر مداری نے سوشل میڈیا پر اپنی دکھ بھری کہانی اور بندریا کو مارے جانے کی کہانی بیان کی۔

سوشل میڈیا پر مداری کی فریاد وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس اہلکاروں نے دو ملزم گرفتار کرلیے۔ ان کا ساتھی فرار ہوگیا۔

vihari

WILDLIFE STAFFERS

MONKEY KILLED

DPO TAKES NOTICE