Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے قرض پروگرام کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کے پلان پر ورکنگ مکمل، جلد نفاذ ہوگا

بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جلد ہوگا، پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:37pm

پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا جبکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافے کی ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دالیں مہنگی ہوگئیں، آٹے، میدے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کی ورچوئل بات چیت ہوئی اور نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خزانہ ڈویژن حکام کی جانب سے بجٹ کے بعد عملی اقدامات پر بریفنگ ہوئی، یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل سے بھی آگاہ کردیا۔

دالیں مہنگی ہوگئیں، آٹے، میدے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ

ذرائع کے مطابق بجٹ منظوری سے نفاذ تک کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پرآئی ایم ایف حکام نے سراہا اور آئی ایم ایف وفد کی نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان آمد پر بھی بات چیت ہوئی۔

نیا مالی سال شروع ہوتے ہی پٹرول مہنگا، ’حکومت سے ریلیف کی کوئی امید نظر نہیں آرہی‘

ذرائع کے مطابق وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پلان رواں ہفتے ہی مکمل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔

electricity

IMF

IMF program

electricity bill