Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خود کو کنوارا ظاہر کرکے شادی کرنے والا پھنس گیا

واجد منصور پر مقدمہ دوسری بیوی نے درج کرایا، دھوکا دہی کے علاوہ 16 تولہ طلائی زیورات ہڑپنے کا بھی الزام
شائع 03 جولائ 2024 11:55am

راولپنڈی میں خود کو کنوارا ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والا پھنس گیا۔ دھوکا دہی پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واجد منصور کے خلاف مقدمہ اُس کی دوسری بیوی نے درج کروایا ہے۔

واجد منصور کے خلاف درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےی کہ وہ محض شادی شدہ نہ تھا بلکہ ایک بچی کا باپ بھی تھا۔ پھر بھی جھوٹ بول کر دوسری شادی کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے سُسرالیوں سے جھوٹ بول کر بدنیتی چھپائی اور شادی ہوتے ہی دوسری اہلیہ سے 16 تولے کے طلائی زیوارات بھی چھین لیے۔

case registered

Second Marriage

PRETENDED TO BE BACHELOR

USURPED GOLD ORNAMENTS