Aaj News

جمعہ, جولائ 05, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے ٹرک کا جائزہ لینے کی بھی زحمت نہیں کی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
شائع 03 جولائ 2024 11:29am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و حمل کا الزام لگا کر دو ہندو لڑکوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی صحافی نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ راجستھان میں گاؤ رکشکوں نے حقیقت جاننے بغیر ہی سونو بشنوئی اور سندر بشنوئی کو ’گائے ’ ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہچانے کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ٹرک میں گائے کے بجائے لیموں سے لدا ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا۔