Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

برسات کے موسم میں گھر کی حالت خراب نہ ہونے دیں، تمام تیاریاں پیشگی کرلیں

بارش کا سہانا موسم اپنی جگہ، مگر اس سیزن کے اپنے چیلنجز بھی ہیں
شائع 03 جولائ 2024 11:25am

برسات کے موسم کی آمد سے شدید گرمی سے نجات تو ملتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل بھی آتے ہیں۔ گھر میں سو طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ تجاویز بتانے جا رہے ہیں تاکہ آپ پہلے سے ہی تیار ہوں۔

مئی،جون کی شدید گرمی کے بعد آخر کارعوام کو بارشوں کی نوید مل گئی۔ مون سون کا موسم آتے ہی لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ ہریالی اور درختوں اور پودوں کی خوبصورتی ہر سو بکھرنے کے لئے تیار ہے۔ تاہم،بارش کا سہانا موسم اپنی جگہ، مگر اس سیزن کے اپنے چیلنجز بھی ہیں۔

گرمی کی شادی میں دلہن جلد کی دیکھ بھال کیسے کرے؟

مسلسل بارش کی وجہ سے گھر میں پانی جمنے لگتا ہے، سورج کی روشنی نہ ہونے کی وجہ سے نمی پیدا ہو جاتی ہے، لکڑی کا فرنیچر خراب ہونے لگتا ہے، چھت لیک ہونے کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق مسائل، کیڑوں کی دہشت اور کیا نہیں۔ مسائل کی ایک لمبی فہرست ہے۔ لہٰذا بہتر ہے کہ پہلے سے ہی کچھ تیاری کر لی جائے تاکہ شدید بارش کے موسم میں بھی کافی حد تک راحت محسوس کی جا سکے۔ اور اس موسم کا لطف اٹھایا جا سکے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی اہم تجاویز بتانے جا رہے ہیں۔

چھت لیک ہونے سے بچنے کے لئے واٹر پروفنگ

چھت سے ٹپکنے والا پانی برسات کے موسم کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ گھر کی دیوار یا چھت پر دراڑ میں پانی آنے کی وجہ سے گھر کی دیواریں گیلی ہونے لگتی ہیں۔ جب لگاتار بارش ہوتی ہے تو دیواروں میں نمی سے پورے گھر سے عجیب بو آتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیوار سے منسلک فرنیچر اور پینٹنگز خراب ہونے لگتی ہیں۔

اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے مون سون سے پہلے گھر کی دیواروں اور چھتوں کی دراڑوں پر واٹر پروفنگ کا کام کروائیں۔

چھتوں کی صفائی

بارش کے دوران چھتوں کی صفائی کریں تاکہ پانی گھر میں نہ داخل ہو۔

سامان کی حفاظت

چھت پر سامان کو محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ برسات میں نہ بھیگ جائے۔

فرنیچر کی حفاظت

بارش کے موسم میں لکڑی کا فرنیچر خراب ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ پانی گرتے ہی لکڑی کے فرنیچر کی رنگت خراب ہونے لگتی ہے۔ بارش کے موسم میں آپ کے لکڑی کے فرنیچر کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے- اس کے لیے ہر روز فرنیچر کی صفائی کے لیے ویکیوم کلینر استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ یہ دھول اور مٹی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی نمی کو خشک کرنے کا کام کرتا ہے، تاکہ فرنیچر خراب نہ ہو۔ مزید حفاظت کے لئے، مون سون سے پہلے لکڑی کے فرنیچر کو وارنش کے ساتھ کوٹ کرنا فائدہ مند ہے.

صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں

برسات کے موسم کا ایک بڑا مسئلہ گندگی ہے۔ اگر صفائی ستھرائی کا مناسب خیال نہ رکھا جائے تو گھر میں عجیب بدبو آنے لگتی ہے۔ گھر کے فرش، قالین وغیرہ بھی جلدی گندے ہو جاتے ہیں۔

اس موسم میں صفائی ستھرائی کا اچھی طرح سے خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ گھر میں پھیلے قالین اور فرش کو نمی سے بچانے کے لیے اسے ویکیوم کلینر سے باقاعدگی سے صاف کرنا چاہیے۔

lifestyle

rainy weather

care