Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ڈیفنس میں سیلون مالکن و ماڈل پر حملہ، خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت مسترد کی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:16am
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کی سیشن عدالت نے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب جمیل پر حملے کے الزام میں خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

لاہور میں سابق اداکارہ اور ماڈل پر قاتلانہ حملہ

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر حملے کے کیس کی سماعت کی تاہم عدالت نے خاتون کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی۔

یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ماڈل زینب جمیل فائرنگ سے زخمی ہوئیں تھیں، ملزم پر اپنی اہلیہ زینب جمیل پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے۔