Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

بالوں میں تیل لگانا ان کی افزائش کا سب سے بہترین طریقہ ہے
شائع 03 جولائ 2024 10:24am

کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ بھال بھی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے خواتین کئی گھریلو طریقے آزماتی ہیں۔

جب بات آتی ہے گھریلو طریقوں کی تو، بالوں میں تیل لگانا بہترین طریقہ ہے۔ اس سے بالوں کی اچھی افزائش ہوتی ہے، اور دماغ کو ٹھنڈک اور سکون بھی ملتا ہے۔

کچھ ناریل کے تیل سے مالش کریں اور کچھ زیتون کے تیل سے، اس کے علاوہ سرسوں کا تیل بھی بالوں کے لیے اچھا ہے۔

آلو صرف سبزی نہیں، بلکہ بہترین ٹوتھ پیسٹ بھی ہے

یہاں ہم آپ کو سرسوں کے تیل کا سب سے آسان ااور موثر ہیک بتا رہے ہیں، جسے آزما کر اپنے بال خوبصورت اور گھنے کر سکتی ہیں۔

سب سے پہلے ایک پیالے میں سرسوں کا تیل لیں اور اس میں 3-4 چائے کے چمچ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں، یہاں تک کہ یہ تھوڑا کریمی نظر آئے۔

اس کے بعد اس میں دو وٹامن ای کیپسول شامل کریں۔ اب اس تیار شدہ مرکب سے بالوں اور سر کی جڑوں میں مالش کریں۔

یہ تیل بالوں کو مکمل غذائیت دے گا، بالوں کی نشونما اور چمک کے لیے یہ تیل اکسیر ہے۔ آپ کچھ ہی دنوں کے استعمال سے فرق محسوس کرنا شروع کر دیں گی۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty

Hacks