Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پہلی بار 100انڈیکس 80 ہزار 233 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 05:39pm

بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دکھائی دی۔اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

حصص کی خرید و فروخت کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 79964 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعدازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا نیا ریکارڈ،100 انڈیکس 80110 پوائنٹس رہا جو بعد میں 739 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80292 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 6 سو 80 پوائنٹس اضافے سے 80 ہزار 2 سو 33 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج چار سو سینتالیس کمپنیز کے تریپن کروڑ تریپن لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ مثبت نوٹ پر کام کر رہی ہے۔ مالیاتی معاملات میں کچھ بہتری آنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور وہ سرمایہ کاری پر متوجہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تیز رہا تھا اور حصص کی مالیت میں 84 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ پی ایس ایکس میں 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوئی اور 57 فی صد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد حصص کی مالیت میں مزید 84ارب 54کروڑ 64لاکھ 45ہزار 119روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

stock market

500 POINTS INCREASED

80000 POINT THRESHOLD RESTORED