Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شتروگھن سنہا اپنی رہائش گاہ پر واپس آ گئے

اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد بیٹا لو انہیں گھر لے آیا
شائع 03 جولائ 2024 09:40am

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کو ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سنہا کو ان کی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے کچھ دن بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا اپنی اہلیہ پونم سنہا اور جڑواں بیٹوں لو اور کش کے ساتھ جوہو میں واقع اپنی رہائش گاہ رامائن واپس آئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لو اور کش سنہا کو بحفاظت واپس لے آئے، جبکہ پونم ان کے قریب بیٹھی تھیں جب وہ گھر جارہے تھے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اسپتال کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

شتروگھن سنہا کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے والے فلم ساز پہلاج نہلانی نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ نہلانی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا دوست اسپتال سے واپس آگیا ہے۔

شتروگھن سنہا کو 26 جون کو ان کی رہائش گاہ پر پسلیوں میں چوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اپنے کھانے کے کمرے میں ا س وقت چوٹ لگی، جب انہوں نے اپنے صوفے پر آرام کرنے کے بعد آرام کرنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق سنہا کے پاؤں قالین کے کونے سے ٹکرائے۔ خوش قسمتی سے ان کی بیٹی سوناکشی سنہا نے انہیں فورا پکڑ لیا۔

واقعے کے کچھ ہی دیر بعد سینئر اداکار کو طبی امداد دی گئی اور انہیں گھر پر آرام دیا گیا۔ تاہم، انہوں نے اپنی پسلی میں درد کی شکایت کی، اور بعد میں ان کے ڈاکٹر نے انہیں اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شتروگھن سنہا معمول کے چیک اپ کے لئے گئے اور یہ جاننے گئے کہ کوئی اندرونی چوٹ لگی ہے یا نہیں۔

اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سامنے آتے ہی نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو ممبئی کے باندرہ میں ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle