Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ملک بھر میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا

کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 11:29am

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ کی صبح ہی سے کراچی میں بادلوں نے ڈیرا ڈال لیا۔ سمندریں ہوائیں بحال ہوگئیں۔ آج دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی میں درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی 43 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرِ قائد کی فضا کا معیار اطمینان بخش ہے۔

قصور میں موسلا دھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

پشاور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے۔ آج وہاں پارہ 42 سینٹی گریڈ تک بلند ہونے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ گرمی بنوں اور ڈیرہ اسماعلی خان میں پڑھی ہے جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور نواح میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بونیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور سیالکوت میں بھی بارش متوقع ہے۔ بہاولپور، لیہ، بھکر، ڈی جی خان، ملتان اور خانیوال میں آندھی کا خدشہ ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی آبر آلود رہے گا۔ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چمن میں درجہ حرارت 43 اور ژوب میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں شدید گرمی، حدت کا احساس 46 ڈگری درجے تک پہنچ گیا

کیا شدید گرمی جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنتی ہے؟

Hot Weather

humidity

RAIN IN SOME AREAS

SIBBI THE HOTTEST PLACE