Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کا صبا قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

میں صبا قمر کو دوبارہ اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ نہیں کروں گا
شائع 03 جولائ 2024 08:57am

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ کا انکشاف کیا، جو اس سے قبل ڈرامہ سیریل ”بنٹی آئی لو یو“ میں ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

نعمان اعجاز ’گھٹیا‘ تھے، اور ’گھٹیا‘ کردار ادا کیا، خلیل الرحمٰن قمر کے بیان پر صارفین سیخ پا

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ، میں صبا قمر کو دوبارہ اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ نہیں کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔ کیونکہ وہ جس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں وہ مجھے پسند نہیں آتے، حالانکہ وہ ایک عمدہ اداکارہ ہیں، مجھے ان کا کام پسند ہے، انہوں نے میرے ڈرامہ سیریل ”بنٹی آئی لو یو“ میں شاندار اداکاری کی ہے۔ لیکن اس طرح کا لباس ہمارے اصولوں اور ثقافت کے خلاف ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس طرح کے کپڑے پہننا ان کا ذاتی انتخاب ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، لیکن پھر بھی مجھے انتخاب کرنے کا حق ہے۔ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:

خلیل الرحمٰن قمراکثر اپنے سخت بیانات کے باعث لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ اور اپنے جارحانہ بیانات کے باعث لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

اس سے قبل خلیل الرحمٰن قمراداکارہ ماہرہ خان اور اداکار نعمان اعجاز پر بھی تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

جبکہ نعمان اعجاز کے متعلق ان کاکہنا تھا کہ نعمان محبت کے قابل نہیں ہیں اس لیے وہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔

lifestyle

Khalil ur Rehman Qamar

Pakistani celebrity