Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ملزمان کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مھیندرو بھیو مارا گیا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 07:43pm

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ملزمان نے حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کردیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مھیندرو بھیو مارا گیا۔

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر صبح 6 بجے قریب ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ سے اہک اہلکار شہید

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا، شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جبکہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں بم دھماکا، سابق سینیٹر سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مارا گیا

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کچے کے علاقے میں پہنچ گئی جہاں پر جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مھیندرو بھیو مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکواغوا اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا، کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کردیا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

وزیرداخلہ کی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اورایک حملہ آورکو جہنم واصل کیا۔

check post

sindh

terrorist attacks

Kandhkot

police man martyred