Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ظفر عباس نے ’شترمرغ‘ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ شروع کر دیا

کپڑوں کے برانڈ سے متعلق پوسٹ جے ڈی سی جانب سے ان کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی۔
شائع 02 جولائ 2024 08:24pm
تصویر گوگل
تصویر گوگل

جے ڈی سی کے سربراہ اور سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنے فلاحی ادارے کے نام سے کپڑوں کا برانڈ کا آغاز کر دیا۔

حیران کن طور پر ظفر عباس نے اپنے کپڑوں کے برانڈ کا نام دی آسٹریچ (The Ostrich) رکھا ہے جس کا ذکر رمضان المبارک کے مہینے میں عروج پر تھا۔

واضح رہے رمضان کے مہینے میں سحری کے موقع پر ظفر عباس لوگوں کو شترمرغ کھلا رہے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں ظفر عباس لوگوں کو مہنگا شترمرغ کیسے کھلا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضرور مندوں کو سحر کروانے کیلئے مہنگے پرندے کا گوشت کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وہیں اب ظفر عباس ایک بار پھر شترمرغ کو لے آئے یعنی اپنے نئے کاروبار کو دی آسٹریچ کا ہی نام دیے دیا۔

کپڑوں کے برانڈ سے متعلق پوسٹ جے ڈی سی جانب سے ان کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ ظفر عباس شتر مرغ لے آئے’ جبکہ تصویر کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے کہ ظفر عباس نے ’دی آسٹریچ‘ نامی کلاتھنگ برانڈ کی لانچنگ کردی ہے’۔

Clothing brand

zafar abbas

the ostrich