Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں غیر ملکی شہری دو کروڑ روپے سے محروم ہوتے بال بال بچ گیا

پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کیش چھینے بغیر فرار ہوگئے
شائع 02 جولائ 2024 07:01pm

کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، نجی کمپنی نےگارڈ کےساتھ غیر ملکی شہری کو بینک کیش لینے بھیج دیا، سفید کار میں سوار ملزمان نےکیش چھننے کی نیت سے گاڑی نہ روکنے پر ٹائر پر فائرکردیا۔

واقعہ سکھن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نجی کمپنی نے غیرملکی شہری کو 1 گارڈ کے ہمراہ بینک دو کروڑ روپے نکلوانے بھیجا دیا۔ سفید کار میں سوار ملزمان نے غیرملکی کی گاڑی روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے ٹائر پر فائر بھی کیا ۔

تاہم خوش قسمتی سے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کیش چھینے بغیر فرار ہوگئے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی گن ساتھ لے گئے ۔

Robbery

Karachi Police