Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک

بھارتی پولیس کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 09:31am
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) جنوب مشرق میں ضلع ہاتھرس کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسوم ادا کرنے کے لیے ہزاروں افراد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔

ضلعی پولیس کے ترجمان منیش چکارا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو فون پر بتایا کہ ”اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔“

india

Uttar Pradesh

Stampede

dozen people died