Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

شیر کے قریب آتے ہی چاہت فتح علی خان کی سٹی گم، ویڈیو وائرل

ویڈیو دیکھ کر صارفین کے قہقہے نکل گئے
شائع 02 جولائ 2024 05:29pm
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر: ویڈیو اسکرین شاٹ

معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان اپنی انوکھی گلوکاری کی وجہ سے اکثر خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں، وہیں اب ان کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ میں مزید اضافہ کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو جانباز نامی ٹک ٹاک صارف کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان ایک صوفے پر بیٹھے ہیں۔

اسی ہال میں ایک ٹائیگر بھی اپنے مالک کے ہمراہ موجود ہے جو اپنے وجود سے دہشت پھیلا رہا ہے، اور چاہت فتح علی خان اسے دیکھ کر خوفزدہ ہو رہے ہیں۔

ایک لمحے کے لیے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹائیگر چاہت فتح علی کے قریب جانے کی کوشش کر رہا ہے، شیر کے آگے بڑھنے سے اسٹار چاہت فتح ایک لمحے کے لیے خوف کا شکار ہوجاتے ہیں جیسے وہ ان کا شکار کرنے کیلئے ان پر حملہ کرنے والا ہو۔ مگر شیر کا مالک اسے روک لیتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے مزے مزے کے تبصرے بھی کرنا شروع کیے۔

Chahat Fateh Ali Khan

tiger video

tik tok video viral