Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تبو کا شاہ رخ خان سے ’بہت مہنگے تحفے‘ حاصل کرنے کا انکشاف

اگلی بار اجے دیوگن کے ساتھ فلم 'اوروں میں کہاں دم تھا' میں نظر آئیں گی
شائع 02 جولائ 2024 02:10pm

تبو نے ”اوم شانتی اوم“ کے گانے“ دیوانگی دیوانگی“ میں کیمیو کردار کے لئے شاہ رخ خان سے ’بہت مہنگے تحفے‘ ملنے کا انکشاف کیاہے۔

تبو نے2007 میں فرح خان کی فلم“ اوم شانتی اوم“ میں کام کیا تھا۔ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ دیوانگی دیوانگی گانے میں دیکھا گیا تھا۔

تبو اگلی بار اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ میں نظر آئیں گی اور ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ زوم کے ساتھ ایک انٹرویو میں ، جب انہیں دیوانگی دیوانگی گانے کی ایک تصویر دکھائی گئی ،تو تبو نے اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان اور فلم ساز فرح خان کے ساتھ کام کرنے کو یاد کیا۔ 2007 کی اس فلم میں دپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ میں کیریئرکا آغاز بھی کیا تھا۔

سلمان خان نے عین وقت پر شادی سے انکار کیوں کیا ؟

تبو نے کہا کہ بہت سے لوگ انہیں اور شاہ رخ خان کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے اوم شانتی اوم کیمیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ سلو موشن شوٹ میں سرخ رنگ کی ساڑی میں تھیں۔ میں نے فرح کے لئے یہ کیا اور مجھے بہت مزہ آیا۔ انہوں نے مجھے کچھ عمدہ کپڑے، اور میک اپ دیے، اور ہمیں شاہ رخ خان کی طرف سے بہت مہنگے تحفے ملے تھے۔

اس گانے میں پریانکا چوپڑا، رانی مکھرجی، شبانہ اعظمی، ودیا بالن، سشمیتا سین، زاید خان، جیتندر اور تشار کپور سمیت کئی دیگر شخصیات شامل تھیں۔

تبو عنقریب فلم ”اوروں میں کہاں دم تھا“ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں ان کےساتھی اور شریک حیات اداکار اجے دیوگن ان کے ساتھ ہوں گے۔ یہ فلم 5 جولائی 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle