Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے محافظوں کا امن کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، وزیراعظم

شہباز شریف کی تیراہ، خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی پزیرائی
شائع 02 جولائ 2024 12:05pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کے لیے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کے لیے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif