Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دوران سفر پرواز میں شدید جھٹکے، مسافر جہاز کی چھت میں پھنس گیا

پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کیا گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 02 جولائ 2024 11:57am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ڈیلی میل
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ ڈیلی میل

ہوائی سفر کے دوران اکثر کچھ ایسے واقعات رونما ہو ہی جاتے ہیں جو کہ مسافروں کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں اسپین کی فلائٹ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپین کی ایئر یورپا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر برازیل میں شدید ہچکولوں کا شکار ہوئی ہے، جس کے بعد مسافر طیارے کی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے جہاں جہاز میں شدید جھٹکوں سے 30 مسافر زخمی ہو گئے، جبکہ مسافر اپنی جگہ سے اٹھ کر تتر بتر ہو گئے۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں سوراخ کیوں ہوتا ہے

دوران پرواز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک مسافر ایسا بھی تھا، جو شدید جھٹکوں کے باعث اتنا متاثر ہوا کہ اس کا سر ہی جہاز کی چھت میں پھنس گیا۔

ہوائی جہاز کا سستا ٹکٹ خریدنے کے لیے چند مفید تجاویز

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شدید پریشانی اور ہڑبڑائی صورتحال کا شکار ہیں جبکہ مسافر جہاز کی چھت اور سامان رکھنے کی جگہ پر پھنسا ہوا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق پرواز اسپین ک شہر میڈرڈ سے یوروگوائے کے دارالحکومت مونتیویڈیو جا رہی تھی، تاہم شدید جھٹکوں کے باعث پرواز کو برازیل کے ناتال ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

واضح رہے پرواز میں 325 مسافر سوار تھے، تاہم ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکسیجن ماسکس اور سیٹس تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب ایئر یورپا کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ پرواز بنا کسی مسئلے کے لینڈ کر گئی تھی، جبکہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

جبکہ ایئرلائن حکام کا مزید کہنا تھا کہ نئی پرواز کے ذریعے مسافروں کو منزل تک پہنچا دی گیا ہے۔

یوروگوائے کے وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسافروں کو ناتال شہر کے اسپتال مانسینہر والفریدو گورجیل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

brazil

Spain

Turbulence

emergency landing

Airline

air europa