Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کوئٹہ میں یونیورسٹی کی چلتی بس سے گرکر طالبعلم جاں بحق

بس میں گنجائش سے زیادہ طالب علم ہونے کی وجہ سے دونوں طالب علم بس کے دروازے پر کھڑے تھے، طالبعلم
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 12:40pm

کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کی چلتی بس سے گر کر ایک طالبعلم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق زخمی حالت میں اسپتال زیرعلاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یونیورسٹی کی بس چھٹی کے بعد طالب علموں کو شہر لے جارہی تھی کہ ائیرپورٹ روڈ پر دو طالب علم بس سے گرگئے۔

پولیس کے مطابق علی اکبر نامی طالبعلم بس ٹائرکے نیچے آنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے طالب علم بلال احمد کو زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو کو گرفتار کرلیا اور بس قبضے میں لے لی۔

طالب علموں کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ طالب علم ہونے کی وجہ سے دونوں طالب علم بس کے دروازے پر کھڑے تھے، جاں بحق طالب علم علی اکبر بیوٹمز سے بی ایس کے چھٹے سمیسٹر میں پڑھ کررہا تھا۔

بعدازاں واقعہ پر پشتونخوا نیشنل عوامی نے احتجاج کیا اور طلبہ نے کہا کہ یونورسٹی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، 14 ہزار طلبہ پر صرف 20 بسس موجود ہیں، جن میں طلبہ کو بھیڑبکروں کی طرح بیٹھایا جاتا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ بسوں کی کمی کے خلاف پہلے بھی یونیورسٹی کے اندر احتجاج کیا، ہمارا مطالبہ ہے کے یونیورسٹی میں بسس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

quetta

death

Student