Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عراقی نژاد امریکی لڑکی نے ’مس عرب یوایس اے‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

زنوبیا جعفر کا خاندان نوے کی دہائی میں امریکا آباد ہوا
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 12:25pm

عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عراقی حسینہ زنوبیا جعفر مس عرب یو ایس اے بن گئیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں امریکا، مختلف عرب اور افریقی ممالک کی 177 حسیناؤں میں سے 28 سالہ زنوبیاجعفر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

’او بہن، خدا کا خوف کرو‘ بولڈ لباس میں ملبوس ماہرہ خان تنقید کی زد میں

فتح کے اعلان کے ساتھ ہی زنوبیا جعفر کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

زنوبیاجعفر نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ رہا، اسٹیج پر میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ میں ہی جیتوں گی۔ انھوں نے کہا جیتنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو دوستی اور روابط بنائے ہیں وہ انمول ہیں اور یہ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر کا خاندان 90 کی دہائی میں عراق جنگ کے بعد امریکا منتقل ہو گیا تھا۔ اور اس وقت وہ چھوٹی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ، جب میں یہاں منتقل ہوئی تو مجھے ایک بات یاد آئی جو میری والدہ نے ہمیں بتائی تھی کہ ہمیں اپنی جڑیں اور ہم کہاں سے آئے ہیں اسے کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 21 سال بعد حسینہ عالم کا ٹائٹل پھر سے عراق کے نام ہوا ہے۔

entertainment

lifestyle