Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

منیر احمد بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ابتدائی تفتیش
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 01:51pm

کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر مسلح شخص کی گاڑی ہر فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد موقع ہر جاں بحق ہوگئے جبکہ لاش کو سول اسپتال منقل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر ایس ایس جی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد کو قتل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق منیر احمد اپنی گاڑی میں بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا جبکہ موقع واردات سے مقتول کا بھائی بھی مفرور یے، جس پر قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اپستال منتقل کردی، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ پولیس اس کی تفتیش کررہی یے۔

firing

بلوچستان

quetta