Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو قتل کرانے کے لیے 25 لاکھ روپے دینے کا انکشاف

بالی وُڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان سے متعلق چارج شیٹ جاری
شائع 02 جولائ 2024 11:10am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بگ باس/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بگ باس/ اسکرین شاٹ

معروف بھارتی اداکار سلمان خان جہاں رواں سال اپنے اوپر ہونے والے ناکام حملوں کے باعث توجہ میں تھے، وہیں اب ملزمان کی جانب سے انکشافات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشافات میں کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکار کے قتل کے لیے ملزمان کو 25 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔

نوی ممبئی پولیس کی جانب سے چارج شیٹ تیار کی گئی تھی، جس میں پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ گینگ وار لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی جانب سے سلمان خان پر حملے کے لیے جدید ہتھیاروں کی تیاری کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق 14 اپریل کو سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر متعدد فائر کیے گئے تھے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کیا سلمان خان کی بہن کی طلاق ہو گئی؟

جبکہ اس بات کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ گینگ کی جانب سے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کی تیاری کی جا رہی ہے۔

فلم سکندر میں سلمان خان کی ہیروئن کون، نام کا اعلان ہوگیا

تحقیقاتی ادارے کے مطابق گینگ اداکار کو ترکش اسلحہ زیگانا پسٹل سے قتل کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ جو کہ 2022 میں معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔

Salman Khan

Bollywood actor

Murder Attempt

lawrence bishnoi gang