”برنس روڈ کے رومیو جولیٹ“، مداحوں کو غیر متوقع اختتام پسند آیا
گذشتہ روز ڈرامہ سیریل ”برنس روڈ کے رومیو جولیٹ“ کی آخری قسط نشر ہوئی۔ اس ڈرامے نے ایک غیر متوقع خوشگوار اختتام پیش کیا جہاں فرہاد اور فریحہ دوبارہ مل گئے۔
آخری قسط میں فرہاد کو پیٹھ میں گولی مار ی گئی اور وہ تشویشناک حالت میں چلا گیا جس کے بعد فریحہ اور اس کے اہل خانہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے فرہاد کی اچھی صحت اور زندگی کے لیے دعا کی۔ فرہاد اور فریحہ کا خوشگوار اختتام مداحوں کو خوش کر رہا ہے۔ بہت سے مداح کہہ رہے ہیں کہ برنس روڈ کے رومیو جولیٹ واحد پاکستانی ڈرامہ ہے جس نے مکمل اور اطمینان بخش اختتام دیا ہے۔
محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی
”برنس روڈ کے رومیو جولیٹ“ اے آر وائی ڈیجیٹل کا پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل ہے۔ ڈرامہ سیریل کو فہد مصطفیٰ نے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کی ہدایتکاری فجر رضا نے کی ہے۔ پارسہ صدیقی نے ڈرامہ سیریل برنس روڈ کے رومیو جولیٹ کی کہانی لکھی ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شبیر جان، خالد انعم، حمزہ سہیل، اقرا عزیز، شہیرہ جلیل، زینب قیوم اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی دو محبت کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے اپنے اہل خانہ کی مرضی کے خلاف شادی کرنے کا انتخاب کیا۔ ڈرامہ سیریل میں اقرا عزیز، حمزہ سہیل، شبیر جان اور دیگر کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
تقریبا تمام مداحوں نے اختتام کو پسند کیا۔ تاہم، کچھ لوگ فرہاد اور فریحہ کے درمیان مزید رومانوی مناظر دیکھنا چاہتے تھے۔ مجموعی طور پر اس ڈرامے کو اس کے اختتام کی وجہ سے سراہا گیا لیکن اقرا عزیز کے ایک مداح ان کے کردار کے انتخاب سے ناخوش تھے۔ کچھ مداحوں نے مزار کے منظر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندو ثقافت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ مزار پر دعا کو ڈراموں میں پروموٹ نہ کیا جائے۔
تصویربذریعہ یو ٹیوب/ رومیو جولیٹ/ اسکرین شاٹ
تصویربذریعہ یو ٹیوب/ رومیو جولیٹ/ اسکرین شاٹ
Comments are closed on this story.