Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب شاہ رخ خان کی گاڑی قسطیں نہ دے پانے پر ضبط ہوگئی

معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کا بالی وُڈ کنگ سے متعلق انکشاف
شائع 02 جولائ 2024 09:39am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی گاڑی سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی گاڑی ضبط ہو گئی تھیں۔

بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اور شاہ رخ خان کی دوستی کو کئی سال ہو چکے ہیں، دونوں کے درمیان دوستی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب شاہ رخ خان کے بیٹے ڈرگس کیس میں گرفتار ہوگئے تھے، اس صورتحال میں جوہی چاولہ نے بطور ضمانتی دستخط کیے تھے۔

انڈین ایکسپیرس کے مطابق جوہی چاولہ کی جانب سے ایک موقع پر بتانا تھا کہ شاہ رخ خان پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا، جب گاڑی کی رقم ادا نہ کرنے پر ان سے گاڑی چھین لی گئی تھی۔

شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی

جوہی چاولہ گجرات میں ایک تقریب میں موجود تھیں، جہاں انہوں نے انکشاف میں مزید بتایا کہ شاہ رخ خان کے پاس ایک جپسی گاڑی تھی۔

کیرئیر کے شروعات میں شاہ رخ خان نے ایک وقت میں 3 شفٹوں میں بھی کام کیا، مگر وہ اپنی گاڑی کی ای ایم آئی یعنی قسطیں بھر نہیں سکے تھے، جس کے باعث وہ گاڑی ان سے چھین لیگئی تھی، مگر اب شاہ رخ خان کو دیکھیں!

مجرموں کی پشت پناہی پر اداکار شاہ رخ خان کی بیوی کو سرکاری ادارے کا نوٹس

اداکارہ نے بتایا کہ آج اداکار کا شمار بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، شاہ رخ خان کے کیرئیر کی شروعات میں بے انتہا مشکلات آئی تھیں، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ گاڑی چھینے جانے پر انہوں نے شاہ رخ کو دلاسا دیتے ہوئے کہا تھا کہ فکر مت کرو، ایک دن تمہارے پاس بہت سی گاڑیاں ہوں گی۔

اور شاہ رخ اس بات کو آج بھی یاد رکھتے ہیں، کیونکہ یہ حقیقت ہے، آج شاہ رخ کو دیکھ لیں۔

Bollywood actress

Car

Shahrukh Khan

EMI