Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

2 ہزار اشیا پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، 657 لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

ایف بی آر نے 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی ان اشیا کی درآمد پرعائد کی جن پر پہلے صفر فیصد ڈیوٹی عائد تھی
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 09:58am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی 2024 سے 2 ہزار 200 اشیا کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے اور 657 لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی ان اشیا کی درآمد پرعائد کی گئی ہے جن پر پہلے صفر فیصد ڈیوٹی عائد تھی۔ ایس آر او 929 (1) 2024 کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق 2، 4، 6 اور 7 فیصد کی شرح سے ہوگا۔

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

علاوہ ازیں یکم جولائی 2024 سے سینکڑوں اشیا کی درآمد پر 5 فیصد سے 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

یکم جولائی 2024 سے ایف بی آر نے متعدد درآمدی اشیا پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) بھی نافذ کر دی ہے۔ ہزار سی سی سے زائد سی کے ڈی والی کاروں ، جیپوں اور کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد ہوگی۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے تازہ ایس آر او میں اپنے پرانے نوٹی فکیشن نمبر ایس آر او کو منسوخ کردیا جس میں مخصوص اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا تذکرہ تھا۔

ایف بی آر نے مالی سال 2024 کے مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

مندرجہ ذیل اشیا پر عائد کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کی تفصیل

درآمدی پرفیوم اور سپرے پر 20 فیصد گھڑیاں پر 30 فیصد دھوپ کے چشمے پر 30 فیصد درآمد شدہ سائیکل پر 10 فیصد درآمد شدہ ڈیری مصنوعات پر 20-25 فیصد قدرتی شہد پر 30 فیصد درآمد شدہ کھجور اور دیگر پھل پر 25 فیصد کاسمیٹکس پر 55 فیصد درآمد شدہ شیونگ کریم اور صابن پر 50 فیصد جینٹس کیپس، اوور کوٹ، جیکٹس، ٹراؤزر اور شرٹس پر 10 فیصد خواتین کا اوور کوٹ، جیکٹس، اسکرٹس/ٹراؤزرپر 10 فیصد درآمد شدہ زیورات پر 45 فیصد ڈینچر فکسٹیو پیسٹ اور پاؤڈ، ڈینٹل فلاس پر 50 فیصد پنیراور دہی پر 25 فیصد آلو/دیگر سبزیاں اور سبزیوں کا مرکب پر 50-55 فیصد چینی کنفیکشنری (سفید چاکلیٹ سمیت) 40 فیصد تمباکو وغیرہ پر 50 فیصد کتے یا بلی کی خوردہ پر 50 فیصد ملبوسات اور ملبوسات کی اشیا، چمڑے یا کمپوزیشن لیدر کی اشیا پر 50 فیصد آر ڈی اور ویڈیو گیم کنسولز اور مشینیں، ٹیبل یا پارلر گیمز پر 50 پر فیصد

علاوہ ازیں کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر فائلرز کیلئے ایکسائز 3 فیصد، کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر لیٹ فائلرز کیلئے ایکسائز 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر نان فائلرز کیلئے ایکسائز 7 فیصد ڈیوٹی ہوگی۔

مزید تفصیلات کے مطابق چینی مینوفیکچرر کیلئے سپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی اور سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ، نیکوٹین پاؤچز پر 1200 روپے فی کلو اور موبل آئل پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

محصولات کا ہدف: ایف بی آر نے 1300 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز پیش کردی

ایس آر او کے مطابق اندرون ملک استعمال یا سپلائی کے لیے آٹوموٹیو گاڑیوں کے ذیلی اجزا، آٹوموٹیو کلائمیٹ کنٹرول آلات اور آٹو موٹیو بیٹریوں کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

مزید برآں، زرعی ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے ٹائروں/ٹیوبوں سمیت کسی بھی کٹ کی شکل میں اسمبلی/مینوفیکچرنگ کے اجزا کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

FBR

IMF

IMF PAKISTAN

IMF program

Tax Target

IMF Tax

Budget 2024 25

CUSTOMS ENFORCEMENT