Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کا ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کرانے کا اعلان

اجلاس میں پہلےٹی ٹونٹی ویل چیئرورلڈ کپ 2025 کی میزبانی یو اے ای کو سونپ دی گئی
شائع 01 جولائ 2024 11:50pm

انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ نے ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کرانےکا اعلان کردیا۔ تھائی لینڈ میں ہونےوالے اجلاس میں آئندہ سال جنوری میں پہلا ون ڈے ایشیا کپ تھائی لینڈ میں ہی کرانےکی منظوری دی۔

اعلاممیہ کے مطابق چالیس چالیس اوورزپرمشتمل پہلے ایشیا کپ میں پاکستان بھارت، بنگلہ دیش اورافغانستان کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

اجلاس میں پہلےٹی ٹونٹی ویل چیئرورلڈ کپ 2025 کی میزبانی یو اے ای کو سونپ دی گئی۔عالمی سطح پروہیل چیئرکرکٹ کی کونسل 2019 اور 2023 میں دو ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کراچکی ہے۔

wheelchair cricket